ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی کے شیوکمار خاندان سمیت آسٹریلیا روانہ

ڈی کے شیوکمار خاندان سمیت آسٹریلیا روانہ

Tue, 21 May 2019 11:23:33    S.O. News Service

بنگلورو، 21مئی (ایس او نیوز)  ریاست کی مخلوط حکومت کے لئے کسی بھی طرح کی پریشانی کے مرحلے میں پیش پیش رہ کر اسے نپٹانے کی جدوجہد کرنے والے وزیربرائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار انتخابی نتائج کے عین قبل اپنے خاندان سمیت دورہئ آسٹریلیاں کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ریاسٹ کی مخلوط حکومت گرانے کے لئے بی جے پی کی کوششوں کے اندیشوں کے باوجود ڈی کے شیوکمار خاندان سمیت آسٹریلیا روانگی سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ ڈی کے شیوکمار سات دنوں تک آسٹریلیا کے دورے پر رہیں گے۔آج صبح ہی وہ اپنے خاندان سمیت اس  دورے کے لئے روانہ ہوگئے۔ بی جے پی کی طرف سے ریاستی حکومت کو گرانے کی کسی بھی کوشش کی صورت میں یہ توقع کی جارہی تھی کہ ڈی کے شیوکمار پیش پیش رہ کر حکومت کو بچانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے، لیکن ان کی آسٹریلیا روانگی کئی حلقوں میں حیرت کا سبب بنی ہوئی ہے۔ ایک طرف بی جے پی کی طرف سے یہ اعلان کہ مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے کامیابی کے بعد وہ کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی تو دوسری طرف اس صورتحال سے تنہا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھنے والے ڈی کے شیوکمار کی عدم موجودگی کئی سوالات کھڑے کررہی ہے۔


Share: